چینی سکینڈل کیس،13بڑے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کےحوالے

Sep 08, 2023 | 12:39:PM
 پنجاب حکومت نےڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالےکئے ہیں ڈیلرز شوگرملز کے نمائندے ہیں،مالکان سےملکر چینی کی قیمتیں بڑھائیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پنجاب حکومت نے چنی ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کے حوالےکئے ہیں، ڈیلرز شوگرملز کے نمائندے ہیں،مالکان سےملکر چینی کی قیمتیں بڑھائیں۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیلرز کی جانب سے کارٹل بنا کر اربوں روپے منافع کمایا گیا، ایف آئی اے ودیگر ایجنسیاں کئی روز بعد بھی کسی ڈیلر کو گرفتار نہ کر سکیں۔لاہور سے ڈیلر ماجد ملک ،خوشاب سے نعمان قریشی کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا،خوشاب سے ڈیلر ساجد اورتوثیق کا نام بھی ایف آئی اے کو دیا گیا سرگودھا سے ڈیلر فاروق خان ،قصور سے ملک عطیم کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا۔

کراچی سے ڈیلرطلحہ کپور اور جمال مصطفیٰ کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا ۔چشتیاں سے ڈیلر اویس بلال، فیصل آباد سے عمران کا نام ایف آئی اے کو دیا گیا میر پور سے وقاص، لاہور سے اشرف ،ملتان سے ڈیلرارشد کا نام شامل تمام ڈیلرز اپنے گھروں اور دفاتر سے غائب ہو چکےہیں۔

یہ بھی پڑھیںالقادر ٹرسٹ ازسر نو رجسٹریشن نہ کرنے کا کیس،فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مل گیا:

پنجاب حکومت نے ڈیلرز کی تفصیلات وفاق اور ایف آئی اے کوبھجوا دی ہیں ایف آئی اے نے مقدمات درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ڈیلرزکےہاتھ آنے پرشوگر ملز مالکان بھی پکڑے جاسکتےہیں چینی کی سمگلنگ کا ڈیٹا بھی انہی ڈیلرز سے ملے گا