ماحولیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے ،برطانوی ہائی کمشنر

Sep 08, 2022 | 22:10:PM
برطانوی ہائی کمشنر ، دورہ
کیپشن: برطانوی ہائی کمشنر سٹی نیوز نیٹ ورک سےخصوصی گفتگوکرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اہم ترین چیلنجز میں شامل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرنے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑی تباہی ہوئی، گلاسکو کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ملکوں کیلئے100ارب کااعلان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزیرماحولیات شیری رحمان اچھا کام کررہی ہیں،پاکستان کی وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اچھا کام کیا،برطانیہ واٹرمینجمنٹ سسٹم اورانفرااسٹرکچرمیں مدد کرسکتاہے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے،پاکستان اورافغانستان کامیچ سنسنی خیز تھا،انگلینڈ ٹیم ستمبرمیں پاکستان میں 7ٹی ٹوینٹی کھیلے گی،نومبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں 3ٹیسٹ میچ کھیلے گی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم اورفینز کولانےکامقصد پاکستان کا تاثربہترکرناہے،کرکٹ نے پاکستان اوریوکے کو جوڑ رکھاہے،کرسچن ٹرنر پاکستان کے مقابلے انگلینڈ کی جیت کیلئے پرامیدنظر آئے انہوں نے اردو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین اسٹوکس چھکا لگائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہائی کمشنر کا سٹی نیوز نیٹ ورک کا دورہ