نرگس فخری نے بالی ووڈ کیوں چھوڑ دیا، وجہ سامنے آ گئی

Sep 08, 2022 | 11:08:AM
فائل فوٹو
کیپشن: نرگس فخری نے فلم نگری سے کنارہ کشی کی وجہ بتادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ  ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق   اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ راک اسٹار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نرگس فخری نے فلم نگری سے دوری سے متعلق بتایا کہ وہ اپنے آپ سے خوش نہیں تھیں، اس وقت انہیں کافی ذہنی و جسمانی دباؤ تھا۔ تاہم فلم نگری سے اپنی غیر حاضری سے متعلق نرگس کا کہنا تھا کہ ’میری طبیعت خراب ہوگئی تھی، میں بہت زیادہ ذہنی و جسمانی دباؤ میں چلی گئی تھی۔جو ادوایات لیں اس نے ان کی روز مرہ کی زندگی کو شدید متاثر کردیا تھا اور ان مسائل کو نظرانداز کرنا بہت مشکل تھا۔

نرگس نے کہا کہ میرے جسم نے  مزید کام کرنے کو برداشت  کرنا چھوڑ دیا تھا ، لہٰذا اس وقت یہ میرے دماغ میں تھا کہ مجھے بریک لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ جیسی انڈسٹری میں آپ کو مستقل کام کرنا پڑتا ہے، ملاقاتیں کرنی ہوتی ہیں اور اشتہارات بھی کرنے ہوتے ہیں، ہر کوئی ریس میں لگا ہوتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی، آپ صرف اپنے پروجیکٹس کے درمیان میں ہی چھٹیاں مناتے ہیں۔

خیال رہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم راک اسٹار سے شہرت پانے والی نرگس نے فلم میں تیرا ہیرو، مدراس کیفے اور ہاؤس فل تھری جیسی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا۔