بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے طلاق سے متعلق بہت کچھ کہہ دیا۔۔۔!

Sep 08, 2021 | 21:49:PM
بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے طلاق سے متعلق بہت کچھ کہہ دیا۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک بری خبر   منظر عام پر آئی ہے۔ شیکھر دھون کی بیوی عائشہ مکھرجی نے انسٹا گرام پر ایک لمبا چوڑا پوسٹ لکھا ہے۔ اس پوسٹ میں عائشہ نے طلاق پر اپنی رائے بیان کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ 2 بار طلاق لینے کے بعد کیسا محسوس کرتی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیکھر دھون اور عائشہ مکھر جی نے سال2009 میں منگنی کی تھی اور اس کے تین سال بعد وہ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ عائشہ نے اپنے پہلے شوہر کو بھی طلاق دے دیا تھا، جن سے انہیں دو بیٹیاں ہیں۔جب اپنے سے عمر میں تقریباً 10 سال بڑی عائشہ سے شیکھر دھون نے شادی کی تھی، تو انہیں اس وقت کافی تین طعنے ملے تھے۔ حالانکہ شیکھر دھون کی فیملی نے ان کا ساتھ دیا۔ سال 2014 میں عائشہ نے ایک بیٹے کو جنم دیا، جس کا نام زوراور دھون ہے۔ شیکھر دھون نے کئی بار اس بارے میں بات کی ہے کہ کیسے عائشہ سے شادی کے بعد ان کی زندگی میں تبدیلی آئی۔ وہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عائشہ سے ملنے کے بعد وہ ایک شخص اور ایک کرکٹر کے طور پر کیسے بدلے۔شیکھر دھون نے طلاق کے بارے میں  کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔ انہوں نے نہ تو کوئی بیان جاری کیا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس سے پہلے رپورٹ آئی تھی کہ شیکھر دھون اور عائشہ نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ان فالو کردیا ہے۔ اتنا ہی نہیں عائشہ نے شیکھر دھون کی سبھی تصاویر  بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔عائشہ مکھرجی نے انسٹا گرام پر ایک لمبا پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں طلاق پر کافی کچھ لکھا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والیں عائشہ نے اپنے پوسٹ میں لکھا، ’ایک بار طلاق ہوچکا ہے۔ لگ رہا تھا کہ دوسری بار بہت کچھ داؤ پر لگا تھا۔ بہت کچھ ثابت کرنا تھا۔  اس لئے جب میری دوسری شادی ٹوٹی تو یہ کافی خوفناک تھا۔ میں نے سوچا تھا کہ طلاق گندا لفظ ہے، لیکن پھر میرا دو بار طلاق ہوگیا۔ جب پہلی بار میرا طلاق ہوا، تب میں بہت خوفزدہ تھی۔ مجھے لگا جیسے ناکام ہوگئی ہوں‘۔عائشہ نے مزید لکھا- ’مجھے لگا جیسے میں نے سب کو نیچا دکھایا ہے اور مفاد پرست جیسا بھی لگا۔ مجھے لگا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کر رہی ہوں، اپنے بچوں کو نیچا دکھا رہی ہوں اور کچھ حد تک مجھے لگا کہ میں نے خدا کی بھی توہین کی۔ طلاق کافی خراب لفظ تھا‘۔


یہ بھی پڑھیں: حسد کا علاج نہیں۔۔جنید صفدر کے نکاح پر اخراجات سےمتعلق الزامات پر مریم نواز برہم