بوسٹر شاٹ کن کیلئے ضروری۔ماہرین صحت نے بتا دیا

Sep 08, 2021 | 21:06:PM
بوسٹر شاٹ کن کیلئے ضروری۔ماہرین صحت نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ماہرین نے کہاہے کہ کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کو بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہوتی ہے۔ملک بھر میں عوام کے درمیان بوسٹر ڈوز کی افادیت سے متعلق سوالات ذہن میں ہیں۔
 کورونا وائرس نے بدلتی شکل کے ساتھ دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لے چکی ہے۔اس عالمی وبا نے نہ صرف دنیا کو صحت کے حوالے سے پریشان کیا، بلکہ یہ وائرس معاشرتی و معاشی تباہی بھی کررہا ہے، کئی افراد اپنی نوکریوں یا کاروبار متاثر ہونے کے باعث مشکل مالی حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ویکسین کے سامنے آنے سے دنیا نے سکون کا سانس لیا اور ویکسین لگانے کا عمل زور و شور سے شروع کیا گیا، تاہم اس دوران ویکسین کے دونوں ڈوز لینے والے افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔
ماہرین صحت نے کہاکہ کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد میں وقت کے ساتھ ساتھ ویکسین کی تاثیر میں کمی کا امکان ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں لوگوں کو تیسری ویکسین خوراک کی ضرورت پڑ سکتی ہے، جسے "بوسٹر شاٹ بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بوسٹر کا مقصد پہلے لگائی گئی دو خوراکوں کے ذریعے مدافعتی نظام کی مضبوطی مزید بہتر بنایا جاسکے۔ ویکسین کے باعث سائیڈ ایفیکٹ بھی سامنے آسکتے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے جسم کا مدافعتی نظام پیتھوجین کو پہچاننا شروع کر چکا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا