جنرل باجوہ سے یورپی یونین کی سفیرکی ملاقات۔علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

Sep 08, 2021 | 17:01:PM
 جنرل باجوہ سے یورپی یونین کی سفیرکی ملاقات۔علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیرنے ملاقات کی اور افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی صورتحال،، پاکستان اور یورپی یونین میں تعاون کے فروغ اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادپرمبنی کثیرالجہتی تعاون کافروغ چاہتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اورمختلف ممالک کے اہلکاروں کے انخلا میں تعاون پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکیااور اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں۔مسجد وزیرخان میں ڈانس کا معاملہ۔۔صبا قمرکے وارنٹ گرفتاری جاری