جوبائیڈن جلد عمران خان کو فون کریں گے،امریکی نائب وزیرخارجہ 

Oct 08, 2021 | 19:39:PM
امریکی صدر ، وزیراعظم کو کال
کیپشن: امریکی نائب وزیرخارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے  کہا کہ ہر ملک اسوقت امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو چاہتا ہے، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کے ساتھ یہ گفتگو بہت جلد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے پاکستانی ایڈیٹرز سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہمیں سینکڑوں بل ملتے ہیں، ہزاروں افراد ان کے پیچھے ہیں، ہم پاکستان کے تحفطات سے آگاہ ہیں اور اس صورتحال کودیکھ رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وینڈی شرمین نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ اب تک ٹیلی فون پر گفتگو نہ ہونے کے حوالے سے زیادہ قیاس آرائیوں کی ضرورت ہے 

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا مسٹر ڈونلڈ لو بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیر خارجہ نے نائب وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا ۔امریکی نائب وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ افغانستان میں پرامن تصفیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے۔ 

نائب وزیر خارجہ نے افغانستان سے امریکی اور دیگر شہریوں کے انخلاءکے لیے پاکستان کی معاونت اور خطے میں امن کے لیے بروئے کار لاءگئی مسلسل کوششوں کو سراہا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں توقع ہے کہ افغانستان میں نیا سیٹ اپ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گا۔انہوں نے کہاکہ افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کی جانب سے مثبت شمولیت ، انسانی امداد کی اور مالیاتی وسائل کی فراہمی اور افغان عوام کے مصائب کو دور کرنے کے لیے پائیدار معیشت کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تغیر اور متبادل توانائی کے حوالے سے دو طرفہ مذاکرات میں ہونیوالی پیش رفت کی تعریف کی ۔غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر زور دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر خارجہ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی کوویڈ سے متعلقہ معاونت پر نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا شکریہ کیا۔

امریکا کی نائب سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور خطے میں بدلتی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دورانِ ملاقات معاشی تعاون، تجارت، خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور افغانستان کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی نئی عبوری حکومت سے بات کرنے اور روابط قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کسی کیلئے بھی محفوظ ملک نہیں ، برطانوی سفارتکار جنسی ہراسانی کا شکار