عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔۔شہباز شریف

Oct 08, 2021 | 14:59:PM
شہباز شریف
کیپشن: عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدرا ور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف )کی شرائط ماننے والے حکمران قوم کو خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں جبکہ ریلیف کے بجائے عوام کو ہر روز ایک نئی تکلیف میں مبتلا کیا جا رہا ہے ۔

 اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے 225 ارب کے مزید ٹیکس معاشی تباہی کاپیش خیمہ ثابت ہوں گے جبکہ کپاس برآمد کنندگان اورملرزپہلے ہی پریشان ہیں اور پالیسی ریٹ بڑھا کرحکومت پہلے ہی یوٹرن لے چکی ہے۔

 اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو( نیب) ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ ہی نہیں بلکہ عدلیہ پر بھی حملہ ہے اورحکومت نے خود کو بچا کر اداروں کی آئینی آزادی چھیننے کا قدم اٹھایا ہے جبکہ آرڈیننس سے قانونی ترامیم پارلیمنٹ پر عدم اعتماد اور غیر آئینی و غیر جمہوری رویہ ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاہ آرڈیننس جمہوریت کا گلا گھونٹ کر شخصی حکمرانی کی طرف قدم ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن آئین میں اداروں کے متعین اختیارات حکومت کو چھیننے نہیں دے گی اورہم تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکومتی اقدامات روکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:      امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات