روتے ہوئے بچے کو کیسے چپ کروائیں؟

Nov 08, 2022 | 18:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: روتے ہوئے بچے کو کیسے چپ کروائیں؟
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اکثر والدین کے لیے روتے ہوئے نومولود بچوں کو چپ کروانا بہت مشکل کام  ہوتا ہے۔ مگر اب سائنسدانوں نے ایسا آسان طریقہ کار بتایا ہے جس سے نہ صرف بچے کو چپ کرایا جاسکتا ہے بلکہ سلایا بھی جاسکتا ہے۔ کرنٹ بائیولوجی نامی تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے جس میں جاپان اور اٹلی میں بچوں کو خاموش کروانے کی حکمت عملی پر کام کیا گیا۔اس تحقیق کے محققین کے مطابق انہیں امید ہے کہ اس تحقیق کے بعد والدین بالخصوص ناتجربہ کار ماں باپ کو ذہنی دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جاپان میں دماغی سائنس سے متعلق ادارے ریکین سینٹر فار برین سائنس کے ایک سینئر مصنف کومی کوراودا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنے 4 بچوں کی پرورش کی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت تک مذکورہ نتائج کے بارے میں معلوم نہیں تھا جب تک کہ انہوں نے اس تحقیق کے اعداد و شمار کو دیکھ نہ لیا۔ سے قبل تحقیق کرنے والی ٹیم نے دودھ پلانے والے ممالیہ جانوروں پر تحقیق کی تھی جن کے بچے خود اپنا خیال رکھنے کے قابل نہیں ہوتے، ان جانوروں میں چوہے، کتے، بندر اور دیگر شامل ہیں ۔اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ جب یہ جانور اپنے بچوں کو اٹھا کر چلتے تھے تو ان کے بچے خاموش اور پرسکون ہوجاتے تھے ۔اس تحقیق کو جانچنے کے لیے جانوروں کے بعد انسانوں پر بھی تجربہ کیا گیا۔

تحقیق کے دوران بچوں کو چپ کراتے ہوئے ای سی جی مشین اور کیمروں کا استعمال کرکے مختلف طریقوں کے اثرات کا موازنہ کیا۔اس تحقیق میں 21 ماؤں نے نومولود بچوں کو پرسکون رکھنے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا۔

اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر بچہ رو رہا ہو تو اسے گود میں اٹھا کر 5 منٹ تک چہل قدمی کریں اور پھر 8 منٹ تک اسے کندھے سے لگا کر بیٹھے رہیں، وہ 13 منٹ میں میٹھی نیند سو جائے گا۔