خودکشی کی کوشش کی تو شاہ رخ خان نے ۔۔۔کپل شرما کا اہم انکشاف

Nov 08, 2021 | 15:43:PM
کپل شرما کی خودکشی پر شاہ رخ نے کیا کیا
کیپشن: شاہ رخ کپل شرما فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور شخصیات کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، کوئی اپنے برے دور پر اچھی طرح قابو پا لیتا ہے تو کوئی اس سے ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے۔جب کپل شرما  نے ڈپریشن سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی تو شاہ رخ خان نےمسیحا بن کر انہیں کس طرح مشکل سے نکالا۔

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے بتایا کہ ایک زمانے میں وہ اتنے ڈپریشن میں چلے گئے تھے کہ وہ اسٹیج پر پرفارم کرنے سے بھی ڈرتے تھے اور وہ اپنے کتے کے ساتھ دفتر میں بند رہتے تھے۔ لوگوں نے ان کے شو میں آنا بند کر دیا تھا اور وہ لوگوں کے رڈار سے باہر ہونے لگے تھے۔

لوگوں کو ہنسانے والے ٹیلی ویژن کے بڑے کامیڈین کپل شرما کی زندگی میں ایک وقت ایسا آیا جب انہیں لگنے لگا کہ اب وہ دوبارہ کبھی ٹی وی پر نہیں دکھا سکیں گے۔ اس دور میں شاہ رخ خان ان کے لئے مسیحیٰ بن کر آئے تھے۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے خود کیا تھا۔

 کپل شرما نے آج اپنی زندگی میں جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اس کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔ جب زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، تب وقت آیا جب کپل شراب نوشی اور گھبراہٹ ڈپریشن کے مسئلے سے گزر رہے تھے۔


 کامیڈین کپل شرما نے ایک انٹرویو کے دوران شراب نوشی اور پریشانی کے مسئلے کے بارے میں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے ان دونوں مشکلات سے نکلنے میں مدد کی۔ کپل نے بتایا تھا کہ انہوں نے شراب نوشی شروع کر دی تھی جس کے بعد وہ اپنے کریئر میں مسلسل نیچے گر رہے تھے لیکن شاہ رخ خان کی مدد سے وہ واپس ٹریک پر آگئے۔


 کپل شرما نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب شاہ رخ خان ان کی رہنمائی کرتے تھے۔ فلم ’فرنگی‘ کے دوران کپل نے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان نے ان کی ذہنی اور جسمانی طور پر کونسلنگ کی تھی اور انہیں شراب نوشی اور گھبراہٹ سے باہر نکالا تھاحالانکہ ان کے ایک دوست نے کچھ دن کیلئے اپنے سمندر کے سامنے والے اپارٹمنٹ میں رہنے کی صلاح دی تھی تاکہ ان کا موڈ کچھ بدل جائے۔ جب وہ اپارٹمنٹ پہنچے تو اپنے سامنے گہرا سمندر دیکھ کر ان کے دل میں آیا کہ وہ اس میں کود جائیں۔


 کامیڈین نے بتایا تھا کہ ان کے ڈپریشن میں جانے کی وجہ ان کی منفی پبلسٹی تھی۔ اس دوران اسے لگا جیسے پوری دنیا ان پر گولیاں برسا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر لوگوں کے ٹوئٹس ان کی مشکلات میں اضافہ کرتے تھے۔ کپل نے کہا کہ اس دوران میرے پاس منفی تشہیر سے بچنے کے لیے کوئی پی آر نہیں تھا، میں اسے تبدیل نہیں کر سکتا لیکن یہ بھی سچ ہے کہ میں سچے دل کا آدمی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک کی طالبہ کا اپنے ہی گھر میں ڈاکہ۔۔