مہنگائی میں اضافہ صارفین کے اعتماد پر اثر انداز ہو رہا ہے،پاکستان کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس رپورٹ

Nov 08, 2021 | 14:43:PM
پاکستان کنزیومر انڈیکس،رپورٹ،
کیپشن: پاکستان کنزیومر انڈیکس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سال 2021 کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ ڈن اینڈ بریڈسٹریٹ اور گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی۔رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  2021 کی تیسری سہ ماہی میں صارفین کے اعتماد میں کمی آئی ہے ۔مہنگائی میں اضافہ,روپے کی قدر میں کمی صارفین کے اعتماد پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔تیسری سہ ماہی میں صارفین کا اعتماد 88 فیصد سے کم ہوکر 70.8 فیصد ہوگیا۔کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کے تمام اعشاریوں میں کمی ہوئی ۔صارفین ان گرتے ہوئے اشاریے کو اپنے ذاتی,معاشی حالات میں مزید بگاڑ کے وجہ سمجھ رہے ہیں ۔صارفین کے مستقبل سے توقعات 22.7 فیصد میں زیادہ کمی ظاہر ہوئی ۔68 فیصد صارفین کے خیال میں اگلے چھ ماہ میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا ۔94 فیصد صارفین سمجھتے ہیں کہ آئندہ چھ ماہ میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرو بس کےواش روم سے 11سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد