واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کو ایک اور سہولت فراہم کردی 

May 08, 2022 | 18:33:PM
واٹس ایپ گروپ ممبرز
کیپشن: واٹس ایپ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کو ایک اور سہولت فراہم کردی ،واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی استعداد بڑھادی۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی تعداد 256 ارکان سے بڑھا کر اسے دوگنا کردیا ،واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کرادیا، تاہم فوری طور پر دنیا بھر کے صارفین مذکورہ فیچر تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو ایک سے ڈیڑھ ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا، جس کے بعد تقریبا تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔انتظامیہ کی جانب سے 5 مئی کو واٹس ایپ گروپ میں ارکان کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے
واضح رہے کہ واٹس ایپ نے حال ہی میں کسی بھی میسیج پر ’ری ایکشن‘ کے ذریعے رائے کا اظہار کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔واٹس ایپ پر ری ایکشن فیچر بلکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور مسینجر کے میسیج پر صارفین ایموجیز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 14سیریز کے فونز میں کون کونسی خصوصیات ہوں گی ؟؟تفصیلات سامنے آگئی