جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلیں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لاؤں گا، عمران خان

May 08, 2022 | 16:48:PM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایک مرتبہ پھر 20تاریخ کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کی کال دیدی ۔سابق وزیراعظم عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگوں کا سمندرلائیں گے،ان کا کہناتھا کہ مخالفین جتنی مرضی کوشش کرلیں، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کرلیں بیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں پھر بھی 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے ،یہ لوٹے جہاں بھی جائیں گے صرف دو ہی نعرے لگیں گے ، غدا راور ضمیر فروش ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تو بچوں کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ لوٹا کیا ہوتا ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا مخالفین کو عوام کے جم غفیر کا خوف ہے، میں شاندار اور جنونی استقبال پر جلسہ گاہ میں موجود لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران جہاں بھی جائیں گے وہاں نعرے لگیں گے امپورٹڈ حکومت نا منظور ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 20 مئی کے بعد اسلام آباد آنے کی کال دوں گا، 20 لاکھ سے زیادہ انسانوں کا جنون ا اسلام آباد میں لانے والا ہوں ۔

عمران خان نے کہا کہ پوری قوم اسلام آباد پہنچ کر پیغام دے کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور،یہ لوگ امریکا کیساتھ ملکر سازش کرکے آئے ہیں ،ایک منتخب حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا اور اس میں ہمارے میر جعفر اور میر صادق بھی شامل تھے ،انہوں نے کہا امریکا کو ایسا وزیراعظم چاہئے جو ایک کال پر چاروں شانے چت ہوجائے ،ان لوٹوں کو نہیں معلوم قوم میں شعور بیدار ہوچکا ہے اور پوری قوم اب جاگ چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ کے پی کے سے صرف ایک لوٹا نکلا اور یہ لوٹا آج تک پشاور نہیں گیا ۔

عمران خان نے ایک باپھر دعوی کیا ہے کہ میں امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کیلئے تیار نہیں تھا اس لئے انہیں مسند سے ہٹایا گیا ۔جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ہے ہر چیز اوپر چلی گئی ہے ہم جوتے پالش کرنیوالے نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہبازفیملی پر40ارب روپے کے کیسزہیں،جو کچھ ہو رہاہے کیا یہ کسی جمہوریت میں ہو سکتا ہے،ان کیخلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نکال دیا گیا،امریکا نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کی،ہم صرف اللہ سے ڈرتے ہیں،کسی سپرپاورکونہیں مانتے، ان کا مزید کہناتھا کہ شہبازشریف بھکاری آپ ہوں گے قوم نہیں،ان کیخلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے شہروں کو بند کرنے کیلئے تحریک انصاف کی حکمت عملی تیار