آڈیو ٹیپ سکینڈل، سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کیخلاف انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

May 08, 2021 | 20:23:PM
آڈیو ٹیپ سکینڈل، سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کیخلاف انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معاون خصوصی اطلاعات فارنزک سائنس لیبارٹری آڈیو ٹیپ کی صداقت یا اجمل وزیر کے کسی نتیجہ خیز تعلق کی تصدیق نہیں کر سکی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کاکہنا ہے کہ سابق مشیراطلات اجمل وزیر آڈیوٹیپ انکوائری میں بے گناہ قرار دیدیا گیا ہے۔ سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کو موصول ہوگئی ہے۔ 
کامران بنگش اعلیٰ سطحی انکوائری کمیشن کی سربراہی سابق سینیٹر بیوروکریٹ صاحبزادہ محمد سعید کر رہے تھے جبکہ معاون خصوصی اطلاعات سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس طارق جاوید اور ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر انکوائری کمیشن کے ارکان تھے۔ انکوائری کمیشن نے تحقیقاتی عمل میں سرکاری حکام ایڈورٹائزنگ ایجنسی اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کئے۔
 کامران بنگش انکوائری کمیشن نے ٹی او آر کے مطابق آڈیو کی صداقت کی جانچ کے لئے ٹیپ ملک کی سب سے معتبر ایف آئی اے فارنزک سائنس لیبارٹری بھجوائی تھی۔ معاون خصوصی اطلاعات فارنزک سائنس لیبارٹری آڈیو ٹیپ کی صداقت یا اجمل وزیر کے کسی نتیجہ خیز تعلق کی تصدیق نہیں کر سکی۔ کامران بنگش وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اجمل وزیر کی حد تک تحقیقاتی رپورٹ فائل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے مسلم ممالک آنکھیں کھلیں،فضل الرحمان کابیت المقدس حملے پرردعمل