چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے حلف اُٹھا لیا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے ان سے عہدے کا حلف لیا

Mar 08, 2024 | 12:04:PM
لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اُٹھالیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حلف اُٹھالیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔       

حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس فاروق حیدر نے شرکت کی۔

جسٹس شہباز رضوی، جسٹس علی باقر نجفی، ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور سینئیر وکلاء بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف اپنا مشن پاکستان بھیجنے کو تیار،حکومت نے بھی منصوبہ بنالیا

بعدازاں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ گورنر ہاؤس سے عدالت عالیہ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی گزشتہ روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ محمد امیر بھٹی کو 2011 میں ہائیکورٹ کا جج تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2 سال 8 ماہ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7 ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تحلیل کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
انتظامی کمیٹی میں جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ شامل تھے،سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر آنے والے جسٹس صداقت علی خان بھی انتظامی کمیٹی میں شامل تھے۔
اجلاس میں ہائی کورٹ اور ضلعی عدالتوں کے انتظامی امور  سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔