خواتین کا عالمی دن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

Mar 08, 2023 | 09:27:AM
دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن انتہائی جوش و جزبہ سے منایا جارہا ہے خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن انتہائی جوش و جزبہ سے منایا جارہا ہے خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعہ اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

کائنات کا حسن و توازن عورت ہی کے دم سے قائم ہے۔ یہ ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔ عورت ماں بنی تو قربانیوں کی داستان رقم کرگئی، بہن بنی تو شفقت کے امبار لگا دیئے، بیوی کے روپ میں سراپا وفاء کہلوائی، جب بیٹی بن کر آئی تو رب کی رحمت بن گئی۔

پاکستانی عورت کہیں تربیت اور کردار سازی کے حوالہ سے کہیں معاشی تگودو میں حصہ لیکر اور تو کہیں سیاسی جدوجہد کے زریعے جمہوریت کی راہ روشن کررہی ہے، آج کی عورت زندگی کے تمام تر شعبوں میں صلاحیتوں کو بروکار لاکر ملک کی تعمیر و ترقی معاون و مدد گار ثابت ہورہی ہے اور جہاں اِسے ماحول میسر ہوا وہاں حد آسمان ٹھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بڑی کامیابی، ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی


خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے زریعہ اپنا لوہا منوا رہی ہیں میڈیکل سے لیکر صنعت اور سیاست سے لیکر صحافت تک میں عورت نے بتایا ہے کہ وہ کسی لحاظ سے مردوں سے کم نہیں ہیں۔

کائنات کی تکمیل عورت کے بغیر ممکن نہیں اور دیکھا جائے تو آخرت میں بھی عورت ماں کے روپ میں جنت کا سبب بن سکتی ہے۔