الیکشن کمیشن چیئرمین سینٹ کا انتخاب موخر کردے یا گیلانی کیخلاف ہماری درخواست جلد سنے، تحریک انصاف

Mar 08, 2021 | 20:11:PM
الیکشن کمیشن چیئرمین سینٹ کا انتخاب موخر کردے یا گیلانی کیخلاف ہماری درخواست جلد سنے، تحریک انصاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست دائر کر دی۔ پیر کو یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی۔
تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کی طرف سے دائردرخواست میں کہاگیاکہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ کے امیدوار ہیں، چیئرمین سینٹ کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن کمیشن نے گیارہ مارچ کو کیس مقرر کر رکھا ہے۔ درخواست استدعا کی گئی کہ مناسب ہوگا وقت ضائع کئے بغیر کیس کی فوری سماعت کی جائے، پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔ 
بعد ازاں پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینٹ انتخابات میں وہ بات سچ ثابت ہوئی جو وزیر اعظم نے کہا۔ فرخ حبیب نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا سینٹ انتخابات میں منڈیاں لگتی ہیں،مریم نواز نے کہا ہم نے ٹکٹوں پر ووٹ خریدے ہیں، ثابت ہوگیا کہ سینٹ انتخابات میں خریدوفروخت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وڈیو دو مارچ کو آئی آج چھ روز گزر گئے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ آئین کا آرٹیکل 218،3 کرپٹ پریکٹسز کے خلاف ہے ،مریم نواز کی سٹیٹمنٹ آئین کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن میں ہماری دو درخواستیں موجود ہیں، الیکشن کمیشن کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں، الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر فوری سماعت کرے، سماعت کرنے کے لئے الیکشن کمیشن گیارہ مارچ کا انتظار نہ کرے۔
 ملیکہ بخاری نے کہاکہ چاہتے ہیں الیکشن کمیشن ہنگامی بنیادوں پر سماعت کرے،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے،الیکشن کمیشن کے پاس اعلی' عدالت کا فیصلہ موجود ہے ۔کنول شوذب نے کہاکہ سینٹ الیکشن میں ووٹ چوری کرکے چور سینٹ میں آگیا ہے، ہمارے سامنے ہے کس طرح سینٹ الیکشن چوری ہوا۔
 انہوںنے کہاکہ بارہ تاریخ کو چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہے اور ہماری درخواست گیارہ کو سماعت کے لئے مقرر ہے، الیکشن کمیشن یا تو چیئرمین سینٹ کا انتخاب مو¿خر کردے یا ہماری درخواست جلدی سن لے، ہم الیکشن کمیشن سے ڈسکہ والا ایکشن مانگ رہے ہیں، التجا ہے ہماری درخواست جلدی سنیں۔