عمران حکومت کے بعد شہباز حکومت میں بھی گدھوں کی تعداد میں اضافہ

Jun 08, 2023 | 19:23:PM
Imran government, Shehbaz government, donkeys, number, increase, 24 news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پی ڈی ایم حکومت کو ایک سال سے زائد عرصہ ہو چکا اس حوالے سے  وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے اقتصادی سروے رپورٹ  جاری کی گئی ہے ، جس میں اقتصادی اہداف میں ناکامی کا اعتراف کیا گیا ہے ، البتہ گدھوں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں بتدریج اضافے کی خبر سامنے آ ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ37 لاکھ سے 4 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی ، بھیڑوں کی تعداد میں 4لاکھ کا اضافہ ہوا ، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ سے 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی ،بکریوں کی تعداد میں 22لاکھ کا اضافہ ہوا ،بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہو گئی۔ 

اقتصادی سروے رپورٹ 2022-23 کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد  مزید ایک لاکھ بڑھ گئی ، جس کے بعد گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے

اقتصادی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گھوڑوں,اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ،گھوڑوں4 لاکھ اور خچروں کی تعداد2 لاکھ برقرار رہی ،ملک میں اونٹوں کی تعداد11 لاکھ برقرار رہی ،ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21لاکھ کا اضافہ ہوا ،مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ34 لاکھ سے5کروڑ55 لاکھ ہو گئی ۔