عوام کو ریلیف کی فراہمی۔ حمزہ شہباز  نے بڑا قدم اٹھا لیا

Jun 08, 2022 | 12:15:PM
عوام کو ریلیف کی فراہمی۔ حمزہ شہباز  نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کاعوام کو ریلیف دینے کےلئے ایک بڑا اقدام، حمزہ شہباز نے  اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں اور ہر ضلع میں پرائس کنٹرول  کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیراعلی پنجاب  پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا ۔

ڈیش بورڈ پر پرائس مانیٹرنگ  کے لیے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرزاور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ شروع کر دی گئی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول کی سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرائس ڈیش بورڈ کا افتتاح  کیا گیا،اجلاس میں سردار اویس لغاری، چوہدری  محمد اقبال، بلال یاسین،عطا تارڑ ، معاویہ اعظم، ملک ندیم کامران،ذیشان رفیق، رمضان صدیق بھٹی، سائرہ افضل، پولیٹیکل اسسٹنٹس، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام بھی موجود تھے ، تمام کمشنرز اور  ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

  ڈیش بورڈ پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے متعلقہ محکموں اور اضلاع کی کارکردگی کی آن لائن مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی سرگرمیوں کو بھی ڈیش بورڈ کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے گا،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل ہو گی۔