شمالی علاقہ جات:دریااور ندی نالے بپھرگئے۔طغیانی کا خطرہ

Jun 08, 2021 | 13:24:PM
شمالی علاقہ جات:دریااور ندی نالے بپھرگئے۔طغیانی کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شمالی علاقہ جات میں گرمی کی لہر میں اضافے کے ساتھ  ساتھ ندی نالے بپھرگئے، دریاوں اور ندی نالوں  میں پانی کا غیرمعمولی بہاؤ سےطغیانی کا خطرہ  ہ پیدا ہو گیاہے۔

 ترجمان ارسا کے مطابق دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاؤ3 لاکھ 35 ہزارکیوسک ہوگیا،تربیلاڈیم میں پانی کی آمد 1 لاکھ 51 ہزاراوراخراج 1 لاکھ کیوسک ہے،دریائےکابل میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، ترجمان  کے مطابق  نوشہرہ کے مقام پردریائے کابل میں پانی کی آمد 72 ہزارکیوسک ہے۔دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پرپانی کی آمد 67 ہزارکیوسک ہے۔دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کا بہاؤ44 ہزارکیوسک ہے جبکہ بیراجزپربھی پانی کابہاؤبڑھنے لگا، اس کے علاوہ کالاباغ کےمقام پرپانی کا بہاؤ1 لاکھ 33 ہزارکیوسک تک جا پہنچا۔تونسہ بیراج پر1 لاکھ 27 ہزارکیوسک پانی بہہ رہا ہے۔چشمہ بیراج سے 1لاکھ 58 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیںٹرین حادثہ۔۔بدقسمت خاندان کی دل ہلادینے والی ویڈیو۔ ۔