نگران حکومت نے داتا دربار پر آن لائن چندہ اور چڑھاوے کیلئے پورٹل بنانے کی منظوری دے دی۔

Jul 08, 2023 | 22:08:PM
نگران حکومت نے داتا دربار پر آن لائن چندہ اور چڑھاوے کیلئے پورٹل بنانے کی منظوری دے دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) داتا دربار پر چڑھاوے اور چندہ اب آن لائن دیا جا سکے گا، نگران حکومت نے آن لائن چندہ اور چڑھاوے کے لیے پورٹل بنانے کی منظوری دے دی۔

بزرگان دین کے مزارت پر چندہ اور چڑھاوے آب آن لائن بھی ہو سکیں گے۔ جس کے لیے بطور پائلٹ پراجیکٹ کا آغا داتا دربار سے ہوگا۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے نگران وزیر اعلی پنجاب کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ داتا دربار چڑھاوے اور چندہ اب آن لائن بھی ہوسکے گا جس پر نگران حکومت نے آن لائن چندہ اور چڑھاوے کے لیے پورٹل بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی ٹی بی پنجاب داتا دربار پر چڑھاوے اور چندہ کے لیے آن لائن پورٹل تیار کرے گا، آن لائن پورٹل پر عوام چندہ ،کھانے کی تقسیم، دربار کی تعمیر و مرمت کیلئے چندے دینے کے علاوہ پھول اور چادر کے چڑھاوے بھی دئیے جاسکیں گے۔

خیال رہے کہ داتا دربار کے بعد دوسرے فیز میں بی بی پاک دامن اور میاں میر کا بھی آن لائن پورٹل بنایا جائے گا، دوسرے فیز میں ہی بابا فرید گنج شکر کے مزار اور بہاؤالدین زکریا کے مزارت کا بھی آن لائن پورٹل ہوگا۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔