آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Jul 08, 2022 | 18:39:PM
آٹا مہنگا، مزید مہنگا
کیپشن: آٹے کی قفیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ،گندم مہنگی ہونے کے باعث آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں 5 روپے کلو اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے غریب کا جینا دو بھر کردیا ، غلہ منڈیوں میں گندم کے دام 100 روپے بڑھ کر 3100 روپے من تک پہنچ گئے، آٹا چکی مالکان نے آٹا مزید مہنگا کردیا ہے۔آٹے کی قیمت میں5 روپے اضافے سے چکی کے آٹے کی فی کلوقیمت 105روپے تک پہنچ گئی ہے،شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا بنیادی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ۔شہریوں کاکہناہے مخلوط سرکار ان کے حال پر رحم کرے ، اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کی جائیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:حکومت سے اختلافات: اہم شخصیت عہدے سے مستعفیٰ