پنجاب حکومت ڈی جی خان اور ایوان وزیر اعلیٰ میں نوکری کرنے والوں کو ڈی سی لگانے لگی

Jul 08, 2021 | 11:27:AM
 پنجاب حکومت ڈی جی خان اور ایوان وزیر اعلیٰ میں نوکری کرنے والوں کو ڈی سی لگانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان وزیر اعلیٰ اور ڈی جی خان نوکری کرنے والوں کو ڈی سی لگانا شروع کر دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق بلوچ افسران کو بھی پنجاب میں اہم تقرریاں دی جانے لگی ہیں۔ نورالامین مینگل کو بلوچ کہونےکے ناطے سیکرٹری بلدیات لگایا گیا۔ سابق ڈی سیالکوٹ ذیشان جاوید بلوچ ہونے کے ناطے ڈی سی ڈی جی خان لگے۔ ذیشان جاوید کے خلاف الیکشن کمیشن میں ڈسکہ الیکشن کی مس کنڈیکٹ کی انکوائری بھی چل رہی ہے۔ ڈی سی خوشاب لگنے والے حمزہ سالک پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان رہے۔ ڈی سی بھکر لگنے والے موسی رضا بھی پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان رہے۔ ڈی سی ساہیوال لگنے والے بابر بشیر بھی پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان رہے ہیں۔ ڈی سی اوکاڑہ لگنے والے محمد علی اعجاز وزیر اعلیٰ کے پی ایس او اور ڈی سی ڈی جی خان رہے۔ ڈی سی سیالکوٹ طاہر فاروق بھی ڈی جی خان میں نوکری کرتے رہے ہیں۔ پنجاب حکومت ڈی جی خان اور ایوان وزیر اعلیٰ میں نوکری کرنے والوں کو ڈی سی لگانے لگی ہے۔ اس حوالے سے ینگ ڈی ایم جی میں شدید تحفظات پائے جانے لگے ہیں۔ ڈی سی لگنے کا شارٹ کٹ ڈی جی خان نوکری یا ایوان وزیر اعلی نوکری ہونے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: دلیپ کمار اور سائرہ بانو اداکار شاہ رخ کو اپنا بیٹا سمجھتے تھے