جنوری میں بجلی صارفین سے ایڈجسٹمنٹ مد میں 8.56روپے وصول کئے جائینگے

Jan 08, 2024 | 19:53:PM
جنوری میں بجلی صارفین سے ایڈجسٹمنٹ مد میں 8.56روپے وصول کئے جائینگے
کیپشن: بجلی بل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)بجلی صارفین کی مشکلات کم نہ ہو سکیں صرف جنوری کے مہینے میں کتنا بوجھ پڑے گا ، 24 نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوری میں ایڈجسٹمنٹس کابوجھ بڑھ کر8.56روپے فی یونٹ ہوجائے گا،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ایک ساتھ3مختلف سہہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کابوجھ برداشت کرنا پڑے گا ۔
جنوری کے بلز میں4.13 روپے فی یونٹ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ڈالاگیا،یہ اضافہ نومبر2023 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اپریل تاجون2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.28روپے کااضافہ کیا گیا،اس سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی صارفین سے مارچ 2024تک ہونی ہے ۔
جولائی تاستمبر2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ فی یونٹ1.15روپے بنتا ہے ،صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جنوری تامارچ 2024میں کرنے کا پلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی