خرم منور منج اور شاہ نوازطارق کی اپیل منظور، یوسف منج اور اخترحسین کی خارج

Jan 08, 2024 | 18:35:PM
خرم منور منج اور شاہ نوازطارق کی اپیل منظور، یوسف منج اور اخترحسین کی خارج
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ملک اشرف)الیکشن ٹریبونل نے خرم منور منج،شاہ نواز طارق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی جبکہ یوسف منج اوراختر حسین کی اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن اپیلٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق ندیم پر مشتمل الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے اپیلوں پر سماعت کی،این اے 116 اور پی پی 143 شیخوپورہ سے خرم منور منج کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسران کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
اسی طرح پی پی 155 سے شاہ نواز طارق کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔
ٹریبونل نے پی پی 143 شیخوپورہ سے یوسف منج کی الیکشن اپیل مستردکردی ، الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا یوسف منج کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ،اسی طرح پی پی 139 شیخوپورہ سے اختر حسین کی الیکشن اپیل خارج کردی گئی،الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا اختر حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔ پی پی 162 اور پی پی 167 سے ملک ظہیر عباس کی الیکشن اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تاحیات نااہلی کیس کے فیصلے پر استحکام پاکستان پارٹی کا موقف بھی آ گیا