قازقستان میں پرتشدد مظاہرے۔۔روسی فوج کی تعیناتی پر امریکا برہم 

Jan 08, 2022 | 16:48:PM
امریکہ برہم
کیپشن: امریکی وزیرخارجہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قازقستان میں پر تشدد مظاہروں کی وجہ سے روسی فوج کی تعیناتی پر امریکا نے سوالات اٹھا دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حالت خراب، ہسپتال داخل
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ قازقستان میں روسی افواج کی تعیناتی کا مقصد غیر واضح ہے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ حالیہ تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ ایک بار روسی فورسز آپ کے ملک میں آ جائیں، انہیں واپس بھیجنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ انتھونی بلنکن نے مزید کہا کہ قازق حکام اور حکومت میں یقینا مظاہرین سے بہترانداز میں نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے معلوم نہیں قازقستان کو بیرونی امداد کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی وزیر اعظم مودی فلائی اوور پر پھنس گئے