حکومتی پالیسیوں کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ رہا ، چودھری سرور

Jan 08, 2021 | 20:25:PM
حکومتی پالیسیوں کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ رہا ، چودھری سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ حکومتی کوششوں کا عام آدمی کو فائدہ نہیں پہنچ رہا ،عام شہریوں کی تکالیف مہنگائی، بجلی ، گیس اور روز مرہ کی اشیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے سیال کوٹ میں ماچھی کھوکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔2018 میں اقتدار سنبھالا تو ملک کے بہت مسائل تھے ، ہمارے جتنے معاشی ماہرین تھے وہ کیہ رہے تھے ملک دیوالیہ ہوجائے گا ۔ہم قرضوں کی قسطیں ادا نہیں کر سکیں گے اور ملک بنک کرپٹ ہوجائے گا ۔اللہ کا شکر ہے دوست ممالک کی مدد اور کچھ ہماری پالیسوں کی مدد سے پاکستان نے مشکلات پر قابو پایا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ عام آدمی کو حکومتی پالیسیوں کافائدہ نہیں پہنچا ۔عام آدمی کی تکالیف مہنگائی ہے بجلی گیس اور روزمرہ کی اشیا ہیں۔یہ سب باعث تشویش بھی ہیں ،ہمیں ان مسائل کو بھی حل کرنا ہے مگر پہلے ہمارے انٹرنیشنل مسائل تھے انکو حل کر نا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارادوسرا بڑا چیلنج یہ تھا کہ ملک سے جو ڈالر باہر اور ملک کے اندر آتے تھے ان میں بہت زیادہ فرق تھا۔20 بلین ڈالر ہمارا کرنٹ اکائونٹ خسارہ تھا ۔ہماری ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر تھی اور امپورٹ 60 بلین ڈالر تھی ۔40 بلین ڈالر کا بہت بڑا فرق تھا جس سے ملک مسائل کا شکار تھا ۔ہماری حکومت نے درست معاشی پالیسیوں کی وجہ سے جو 20 بلین ڈالر منفی تھا اسکو سرپلس کر لیا ہے۔

چودھری سرور نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ بہتر پرفارم کر رہی ہے۔ایکسپورٹ انڈسٹری گروم کر رہی ہے ۔ سیالکوٹ اور دوسرے شہروں سے  مثبت خبریں آ رہی ہیں ،بہت سے شہروں میں مزدور نہیں مل رہے۔ جو دس دس سال سے لوم فیکٹریاں بند تھیں وہ چل پڑی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود بزنس میں اضافہ ہوا ۔170 ارب روپے حکومت نے ان لوگوں میں تقسیم کئے۔ جو افورڈ نہیں کر سکتے تھے۔حکومت نے مزدورں غربا کے بارے میں سب سے پہلے سوچا ۔ کروڑوں روپےبلاتفریق  مستحق افراد  میں تقسیم کئے گئے ۔160 این جی اوز نے 20 لاکھ افراد کے گھروں راشن پہنچایا ۔