پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کرنے والوں کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Feb 08, 2023 | 19:23:PM
پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کرنے والوں کیلئے بری خبر ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول کی فروخت روکنے یا مہنگا بیچنے والے پمپ مالکان کے لائسنس کینسل کردیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم کا کہنا تھاکہ عوام کو پٹرول اور گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنارہے ہیں ،پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کردیں گے، انہوں نے ذخیر ہ اندوزوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نے اگر قدم اٹھایا تو آپ لوگ بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے ہوں گے، ابھی بھی وقت ہے پٹرول ذخیرہ کرنے سے باز آجائیں۔ 
مصدق ملک نے صورتحال سے عوام کو آغاہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں پٹرول مہنگا کیا جارہاہے، ملک میں 20 روز کا پٹرول اور 30 روز کا ڈیزل موجود ہے،  15 فروری سے قبل  تیل کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوں گی ۔
لیگی رہنما نے  مزید کہا کہ ہماری درخواست سن لیں ورنہ آپ نقصان اٹھائیں گے، عوام کے حق کیلئے سختی بھی کرسکتے ہیں ،عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

@city42newsofficial #city42 #petrol #musadikmalik #fypシ #foryou ♬ original sound - CITY42