اپوزیشن لیڈر تبدیل کیا جائے؟ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالی پی ٹی آئی نے مطالبہ کردیا

Feb 08, 2023 | 12:13:PM
اپوزیشن لیڈر تبدیل کیا جائے؟ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالی پی ٹی آئی نے مطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر تبدیل کیا جائے؟ قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالی پی ٹی آئی نے مطالبہ کردیا ۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے پر حکم کے بعد رد عمل دیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہربات کےلیے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔

ضرور پڑھیں :پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات: الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے لئے پہلے 7 پھر 9 فروری کی تاریخ دی گئی اب وہ بھی کنفرم نہیں، حکمران کہتے کچھ اور چاہتے کچھ اور ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے دہشتگردی کے خلاف اے پی سی میں حکومت کی سنجیدگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے 7 پھر 7 فروری کی تاریخ دی گئی اب وہ بھی کنفرم نہیں۔ پی ٹی آئی کو اے پی سی میں دعوت سے پہلے ہی الزام تراشی شروع کر دی گئی، اصل میں حکمران کہتے کچھ ، چاہتے کچھ اور ہیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفے دے کر نکل چکی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں بھی توڑ چکی ہے۔