تحریک عدم اعتماد ۔۔ ابھی سامان اکٹھا کیاجارہاہے۔۔پرویز الہیٰ

Feb 08, 2022 | 15:57:PM
تحریک عدم اعتماد ابھی سامان اکٹھا کیا جا رہا ہے
کیپشن: پرویز الہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (24 نیوز )سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی باورچی خانے میں سامان اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، اس اہم میٹنگ کے بعد پرویز الہیٰ نے  تحریک عدم اعتماد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتما د سے متعلق اپوزیشن والے ہی بتا سکتے ہیں، لیکن ابھی خدوخال سامنے آجائیں، کوئی چیز آجائے، ابھی تو باورچی خانے میں سامان  اکھٹا کیا جارہاہے ،  ابھی پکنا شروع نہیں ہواہے ، آپ کاذہن ہے کہ کچا ہی کھا لیں ۔

یہ بھی پڑھیں:تحقیقات بند ۔۔ ورنہ ویڈیو لیک کردونگی ۔۔ حریم شاہ نےبڑی دھمکی دیدی

متحدہ کے عامر خان نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ عوام کی مشکلات اور تکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں، آج کی ملاقات بھی اسی حوالےسےتھی،ہم اپوزیشن کوبھی ساتھ لےکرچلتےہیں، جہاں غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاندہی بھی کرتےہیں، آصف زرداری کی آمد کا مقصد چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کرناتھا۔

 عامر خان نے کہا کہ ہمارے پاس اختیارارت ہوں تو لوگوں کیلئے کام کر سکیں، ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ حکومت میں بیٹھے اور لوگوں کے مسائل حل کرائے ،سیاسی لوگ اپنے ووٹروں کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں، ملاقات میں سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے ، سیاسی لوگ اپنے ووٹروں کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا طلبا پر حملہ۔۔ سکول1 ہفتے کے لئے بند

 ایم کیو ایم رہنما کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ ہیں، بڑے ہیں ، ہمیشہ شفقت سے پیش آئے ، ہم آج یہاں چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کیلئے آئے تھے ، ہم اور چوہدری صاحب حکومت کے ساتھ ہیں ، جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے ہی کریں گے ۔