جوہری معاہدے میں واپسی ممکن ،پہلے امریکا پابندیاں اٹھائے، خامنہ ای

Feb 08, 2021 | 09:43:AM
جوہری معاہدے میں واپسی ممکن ،پہلے امریکا پابندیاں اٹھائے، خامنہ ای
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای نے کہا  کہ تہران کا فیصلہ حتمی اور ناقابل واپسی ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے میں واپسی اسی صورت ممکن ہے جب امریکا پابندیاں ہٹا دے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کے کمانڈرز کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےآیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے معاہدے میں شامل تمام شرائط پوری کی ہیں لیکن امریکا اوریورپی ممالک نے ایسا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران معاہدے پر واپس آئے تو امریکا کو عملی طور پر تمام پابندیاں ختم کرنی ہوں گی۔اس کے بعد جب تمام پابندیوں کے درست طور پر خاتمے کی تصدیق ہوگی تو پھر ہم تمام وعدوں پر واپس آئیں گے، یہ فیصلہ حتمی اور ناقابل واپسی ہے اور اس پر ایران کے تمام عہدیداروں کا اتفاق ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر پابندی بحال کردی تھیں جس کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان دہائیوں سے جاری کشدگی میں شدت آگئی تھی۔