وینزویلا کے الیکشن چرائے گئے، فراڈ ہوا ، مائیک پومپیو

Dec 08, 2020 | 12:33:PM
 وینزویلا کے الیکشن چرائے گئے، فراڈ ہوا ، مائیک پومپیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکی سٹیٹ سیکرٹری مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ وینز ویلا کے الیکشن چرائے جا چکے ہیں اور یہ فراڈ ہونے جا رہا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق مائیک پومپیو  نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ صدر مادرو کی انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیے جانے والے رزلٹ قابل قبول نہیں ہیں اور یہ وینزویلا کے عوام کی اجتماعی رائے بھی نہیں ہے۔جو کچھ آج ہو رہا ہے یہ انتخابات نہیں بلکہ فراڈ اور شرمناک ہے۔انہوں نے لکھا کہ وینزویلا کے الیکشن میں پہلے ہی فراڈ کیا جا چکا ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا کی اپوزیشن کی طرف سے بھی یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ یہ الیکشن فیئر اینڈ فری نہیں ہیں اور اس میں دھاندلی کی جارہی ہے۔جبکہ اب مائیک پومپیو نے بھی ان انتخابات کو فراڈ قرار دیدیا ہے۔جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق مادرو نے 67 فیصدسیٹیں کامیابی سے جیت لی ہیں، اپوزیشن پورے ملک میں سراپا احتجاج ہے

واضح رہے کہ اپوزیشن کی کئی جماعتوں نے ان انتخابات کا بائیکاٹ بھی کررکھا تھا جبکہ مادرو اور اسکی اتحادی جماتوں نے کامیابی سے معرکہ مارا ہے اور پھر سے ملک میں حکومت بنانے کی صورت میں آ گئے ہیں۔