ٹرین حادثہ کیوں ہوا؟ وزیرریلوےسعد رفیق اسمبلی میں پھٹ پڑے

Aug 08, 2023 | 22:40:PM
ٹرین حادثہ کیوں ہوا؟ وزیرریلوےسعد رفیق اسمبلی میں پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹرین حادثہ کیوں ہوا، حقیقت بتاؤں گا، کچھ نہیں چھپاؤں گا! وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق اسمبلی میں پھٹ پڑے۔

اسمبلی میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز پہلے ایک افسوسناک حادثہ ہوا 30 کے قریب لوگ اس میں جاں بحق ہوئے ، افسوس کی بات ہے کہ فیک نیوز کا بازار گرم کیا گیا، ہالینڈ اور جرمنی سے درآمد کی جانے والی پرمالی فش پلیٹس کو میڈیا میں جہالت کی انتہا کرتے ہوئے لکڑی قرار دیا گیا، پرمالی فش پلیٹس ریلوے آپریشنز کا حصہ ہے یہ لکڑی کا ٹکڑا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ اعلان کب کیا جائےگا؟ ٹاک شو میں انکشاف

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک لولوموٹیو کے دو ٹائر جام تھے جنہیں لبریکیٹ کیا گیا اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک بنیادی وجہ اس حادثے کی یہ تھی جو بیان کی گئی، ایک ریل ٹاپ میں پرابلم آیا دوسری بڑی وجہ یہ ہے ، اس میں چھ لوگوں کو معطل کیا گیا جن کی انکوائری کی جارہی ہے ، سمہاری کے شہریوں کیساتھ سندھ حکومت اور افواج پاکستان نے بہت کام کیا۔

انہوں نے آگ بگولا ہوتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ریلوے کو چلانے کیلئے اسے فنڈز دینا ہونگے، سیلاب بھی اس حادثہ کی وجہ ہے کیونکہ ریلوے ٹریک ڈیڑھ سو سال پرانا ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت اگر 10 ارب روپے بھی دے تو ریل کا نظام بہتر ہوسکتا ہے۔