بہترآپشن ہوتاتو اپنی بیٹی کو ٹکٹ نہ دلواتا ، شاہ محمود قریشی

Aug 08, 2022 | 18:08:PM
شاہ محمود قریشی ، بیٹی الیکشن
کیپشن: شاہ محمود قریشی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملتان کے ضمنی الیکشن میں بیٹی کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلانے پر شاہ محمود قریشی کو شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،ناقدین کے مطابق تحریک انصاف موروثی سیاست کے خلاف ہے اور تحریک انصاف میں ہی موروثی سیاست شروع ہوگئی ۔
ناقدین کو جواب دینے کیلئے شاہ محمود قریشی بھی میدان میں آگئے ۔شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ پارٹی کے پاس کوئی بہتر امیدوار ہوتا تو وہ کبھی اپنی بیٹی کو انتخاب نہیں لڑاتے۔
 ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے پاس موسیٰ گیلانی کے مقابلے میں کوئی بہتر امیدوار ہوتا تو وہ کبھی بھی اپنی بیٹی کو میدان میں نہیں اتارتے۔ ان کا کہناتھا کہ مجھے کارکنان کے جذبات کا احترام ہے، لیکن میں نے دیانت داری کے ساتھ پارٹی کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہناتھا کہ بیٹی کو الیکشن کے لیے میدان میں اتارنے کا قدم انہوں نے شوق سے نہیں اٹھایا بلکہ صرف عمران خان کے بیانیے کو زندہ کرنے کے لیے ایک کٹھن اور مشکل فیصلہ کیا۔
ان کا کہناتھا کہ میں ان دوستوں سے رابطہ کر کے انہیں حالات سے آگاہ کروں گا اور جب ان کے سامنے تمام حقائق آئیں گے تو وہ سب عمران خان کے ٹکٹ کا احترام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کی رخصت کی درخواست مسترد