الیکشن کمیشن کا ایک اور بڑافیصلہ،اہم خبر سامنے آ گئی

Aug 08, 2022 | 10:15:AM
الیکشن کمیشن,بڑافیصلہ،اہم خبر, نادرا, لوکل گورنمنٹ , چھٹیاں , مانیٹرنگ
کیپشن: الیکشن کمیشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ سے مل کر دوبارہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ سے ووٹرزلسٹوں میں بےضابطگیاں دور کی جائیں گی،گورنمنٹ کے ریکارڈ اور انتخابی فہرستوں کی خود مانیٹرنگ اور انتخابی فہرستوں میں بےضابطگیاں ختم کرنےکیلئےعوام سےبھی اپیل کی جائےگی،اشتہاری مہم چلائی جائےگی کہ سب افراد اپنا ووٹ 8300 پر مسیج کر کے تصدیق کریں،الیکشن شیڈول جاری ہونےتک کوئی بھی شہری ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کر سکےگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ  کسی افسر کو کام مکمل کرنےتک چھٹی نہیں ملےگی ووٹرلسٹوں کےتصدیقی عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی تمام افسران 10 اگست تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔

الیکشن کمیشن نےضلعی اور ریجنل افسران و ملازمین کی چھٹیاں بند کر دی ہیں۔ ضلعی اور ریجنل الیکشن کمشنر وفات پاجانے والے افراد کا ڈیٹا توجہ سےچیک کریں،انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا 25 اگست کو کیا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کا ڈیٹا صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دیا گیا، معمر افراد کے نام ووٹر لسٹوں میں شامل کرنے سے قبل گھر جاکر تصدیق کی جائے گی،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 100 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی۔

 خیال رہے کہ عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی تیاری آخری مرحلے میں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن کاتحریک انصاف کو پھرنیا سرپرائز