رمضان اسپیشل: افطار کی بڑھائیں شان بریڈ کباب سے

Apr 08, 2023 | 14:58:PM
 رمضان میں بڑھائیں افطار کی شان بریڈ کباب کے ساتھ ۔ جا نیے بریڈ کباب بنانے کی تقریب۔                  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رمضان میں بڑھائیں افطار کی شان بریڈ کباب کے ساتھ ۔ جا نیے بریڈ کباب بنانے کی تقریب۔                   

اجزاء: 

بریڈ، چھوٹی ڈبل روٹی چھ سلائس، قیمہ آدھا کلو، گھی دو کھانے کے چمچ، انڈے دو عدد، پسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ، سرکہ ایک چھٹانک، پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ، بریڈ کرم حسب ضرورت۔

فلنگ کے لئے: ہرا دھنیا(کترا ہوا) دو کھانے کے چمچ، ہری مرچ(کتری ہوئی)، دو کھانے کے چمچ، پیاز(کتری ہوئی) دو عدد درمیانی، ٹماٹر(کتر ا ہوا) ایک عد، ان سب چیزوں کو آپس میں مکس کر لیں۔

 ترکیب: 

ڈبل روٹی کے سلائسز کو پانی میں بھگو دیں ۔ ایک پیالے میں قیمہ ڈالیں۔ اس میں گرم مصالحہ اور مرچ شامل کریں قیمہ میں اچھی طرح مکس کر دیں۔ ڈبل روٹی کے بھیگے ہوئے سلائسز کو اچھی طرح نچوڑ لیں پھر ان سلائسز کو قیمہ میں مکس کر دیں۔ آدھ گھنٹے کیلئے قیمہ کو رکھا رہنے دیں۔ آدھے گھنٹے بعد قیمہ اور ڈبل روٹی کے مکسچر میں سے چھوٹے گولے بنا لیں۔ ہر گولے میں درمیان میں کترا ہوا مصالحہ بھر کر گولے بند کر کے کباب کی شکل دے دیں۔ بہت ہلکی آنچ پر ڈبل روٹی کے کباب فرائی کریں۔ 

مزیدار بریڈ کباب ہیں تیار اسے سلاد ، فرنچ فرائز کیچپ سے ساتھ سرو کر دیں۔