یوکرین پر حملہ ۔۔روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل 

Apr 08, 2022 | 11:36:AM
روس پابندیاں
کیپشن: انسانی حقوق کونسل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوکرین پر حملے کے بعد جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کردی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ختم کردی۔ یوکرین میں روس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام کے روس کی رکنیت معطل کی گئی ۔
رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کونسل سے روس کی رکنیت ختم کرنے کی امریکی تجویز پر جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں 193 میں سے93 ممالک نے تجویز کے حق میں جبکہ 24 رکن ممالک نے امریکی تجویز کےخلاف ووٹ دیے۔ پاکستان سمیت 58 ممالک نے ووٹنگ میں ایبسٹین کیا۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون صحافی نے سیاستدان کو جوتا دے مارا،ویڈیو وائرل