خاتون صحافی نے سیاستدان کو جوتا دے مارا،ویڈیو وائرل

Apr 07, 2022 | 12:54:PM
خاتون صحافی نے سیاستدان کو جوتا دے مارا،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایک پریس کانفرنس   کے دوران خاتون صحافی صفا الفحل نے التوم ہجو نامی سیاستدان پر جوتا پھینک کر حاضرین کو حیران اور سیاستدانوں اور انکے حامیوں کو پریشان کردیا۔

  سوڈانی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کا سیاستدان بھی شوکلب کا ممبر بن گیا۔ سوڈانی خاتون صحافی نے پریس کانفرنس کے دوران سیاستدان پر جوتا دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  ۔ تاہم سیاست دان ھجو التوم کاسکون اور اعتماد قابل دید تھا جس نے پھینکا گیا جوتا کیچ کرکے آرام سے سائڈ پر رکھ دیا ۔ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ 

رپورٹ کے مطابق پریس آرگنائزرز کو افراتفری اور تذبذب کی حالت میں کانفرنس سے باہر نکال دیا گیا  ، کانفرنس میں نام نہاد "چارٹر آف نیشنل ایکارڈ" کے تحت آزادی اور تبدیلی کے اعلان کی قوتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہجو التوم سوڈانی انقلابی محاذ کے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کے رہنما ہیں اور وہ چارٹر پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:      خواہش کے باوجود خانہ کعبہ کی زیارت نہ کر سکی۔ عائشہ عمر