منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک پر کام جاری رہے گا ۔۔چین کا اعلان 

Apr 08, 2021 | 20:20:PM
منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک پر کام جاری رہے گا ۔۔چین کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) عوامی جمہوریہ چین کے سفیرنونگ رونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دشمنوں کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود سی پیک اچھی طرح چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان سی پیک سے متعلق منصوبوں کو مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں اور بھرپور تعاون کررہے ہیں۔
 وہ گذشتہ روز ایک مقامی ہوٹل میں اے پی این ایس ، کراچی ایڈیٹرز کلب، کراچی پریس کلب، سی پی این ای کے اعلیٰ عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 21مئی 1951 کو چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا، دونوں ممالک ترقی کریں گے اور مضبوطی کے ساتھ خصوصی طور پر معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت بخشیں گے۔ 
اس موقع پر چینی قونصل جنرل لی بی جیان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا تعارف چینی سفیر نونگ رونگ سے کروایا جو پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اسلام آباد سے آئے تھے، نونگ رونگ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقان کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کے حوالے سے بشمول حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں ، حکومت وقت اور فوج سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔ 
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا میڈیا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید بنانے میں اہم اور ذمہ دارانہ کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانیوں سے بہت پیار ہے اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنے دوسرے گھر میں ہوں۔ صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک پر بھرپور پیشرفت ہورہی ہے اور مختلف منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت پاکستان کے مطلوبہ انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس میں جدید نقل و حمل کا نیٹ ورک متعدد توانائی کے منصوبے، شاہراہیں اور خصوصی معاشی زونز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت، تمام اپوزیشن جماعتیں اور فوجی قیادت سی پیک جو بیلٹ اینڈ روڈز کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، میں مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں ۔ 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کےلئے پاکستانی تاجر برادری کو پاکستان سے چین برآمدات کو فروغ دینے کی ترغیب سمیت موبائل فونز، آٹو موبائل اور مختلف چینی برانڈز کی تیاری زیرغور ہیں۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2020 میں پاکستان میں بطور چینی سفیر تعینات ہونے سے قبل انہوں نے مختلف کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں ، جن میں سیکریٹری ، این پی سی گروپ ، تھنک اینڈ ریلیجیس افیئرز کمیشن آف وان لی زوہنگ اٹانومس ریجن، ڈپتی ہیڈ آف یونائیٹڈ فرنٹ ورکس ڈپارٹمنٹ آف سی پی سی سمیت دیگر اہم عہدے شامل ہیں۔ 
تقریب کے اختتام پر پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی ایلچی کی جانب سے شرکاءکو خوبصورت بیجز، خوبصورت مگ، چن پنک کی کتاب گورننس آف چائنا، حصہ III، ایک البم، کوویڈ19- کے خلاف مستحکم“ ایک کتاب اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔اسحاق ڈاراور چودھری نثار کی چھٹی۔ ۔ ؟۔۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم منظور