نیب  ٹیم کا محکمہ خوراک کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

Apr 08, 2021 | 15:56:PM
نیب کا محکمہ خوراک کے دفتر پر چھاپہ
کیپشن: نیب کا محکمہ خوراک کے دفتر پر چھاپہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیب ٹیم نے لاہور میں چینی کے معاملات دیکھنے والے ادارے کین کمشنر کے دفتر پر چھاپہ مار کر چینی کی برآمد سے متعلقہ تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی کے معاملے پر نیب اسلام آباد ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی برآمد سے متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم شوگر ملز مالکان سے چینی کی برآمد پر لی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی کی تحقیقات کررہی ہے ، نیب حکام نے متعدد بار محکمہ سے گزشتہ تین سالوں کی چینی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن حکام نے ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن چیئرمین سکندر ایم خان نیب میں پیش ہوئے تھے ، نیب نے شوگرملزایسوسی ایشن کے چیئرمین کے جواب کو غیر تسلی بخش قراردیکرمزیدریکارڈطلب کرلیا تھا۔نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ دو ہزار سترہ سے انیس تک دی گئی سبسڈی، چینی کی پیداوارپر آنے والے اخراجات اور شوگر ملز مالکان کی ان ہاؤس میٹنگز کا ریکارڈ ہمراہ لائیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے مزید تیرہ شوگر ملز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے ، ان میں ہنزہ شوگر مل، اشرف شوگر مل، حسین شوگر مل، سیون  اسٹار شوگر مل، شیخو شوگر مل ،اتحاد شوگر مل، فاطمہ شوگر مل، کشمیر شوگر مل ، میر پورشوگر مل، النور شوگر مل ،سورج شوگر مل،ایس جی ایم شوگر  مل، سندھ باد شوگر مل شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: نیب ٹیم کا محکمہ خوراک کے دفتر پر چھاپہ ، ریکارڈ قبضہ میں لے لیا