ن لیگ کو بڑا جھٹکا، اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیات اپنے پسندیدہ جماعت کا انتخاب کرنے لگیں۔ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اپنی جماعت کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
Vice Chairman UC79 Dr Zahoor Ahmed left PMLN to join PTI with Farrukh Habib during his campaign for Imran Khan in NA108 Faisalabad bypoll due for polling on 25th September 2022. pic.twitter.com/4PiG4f2PqO
— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) September 7, 2022
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فیصل آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی۔ یو سی 79 سے ملسم لیگ ن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمد پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
فرخ حبیب کی ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ظہور احمد نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فرخ حبیب نے وائس چیئرمین کو پارٹی مفلر پہنایا۔
خیال رہے 25 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان الیکشن لڑ رہے ہیں۔