مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Sep 07, 2022 | 14:33:PM
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی
کیپشن: لیگی رہنما مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف کی بریت کیلئے درخواست دائر

مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔