جس دن عمران خان گرفتار ہوں گے اس دن انصاف ہوگا : مریم اورنگزیب

Oct 07, 2022 | 16:35:PM
 جس دن عمران خان گرفتار ہوں گے اس دن انصاف ہوگا : مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  جس دن عمران خان  گرفتار ہوں گے اس دن انصاف ہوگا ۔

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا وطیرہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے ۔عمران خان کو ملک سے کوئی سر و کار نہیں ہےعمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے ،عمران خان صرف چالیں چل کر لوگوں کو بے وقوف بناتا ہے۔عمران خان نے سینیٹ کےپی اور بلوچستان میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی اور الزام دوسروع پر لگاتے ہیں آج کا آڈیو لیک عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے ان کا جھوٹ قوم کے سامنے آگیا ہے ۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شوکت ترین نے پنجاب اور کے پی کے وزرائے خزانہ کو ملک دیوالیہ کرنے کے لیے کہا ہے عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاست میں لگانے کے خلاف فیصلہ چیلنج نہیں کیا اگر وہ سچے تھے تو چیلنج کرتے ۔عمران خان نے اپنے حلف اور منصب سے غداری کی ہے اور اس بات سے اچھے سے واقف ہیں ۔عمران خان جس دن گرفتار ہوں گے اس دن انصاف ہوگا،بشریٰ بی بی اور فرح گوگی جس دن جیل میں ہوں گی اس دن انصاف ہوگا ۔