عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو پر ریحام خان کا ردِ عمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹرینڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر ان کی سابقہ اہلیہ، ریحام خان نے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ریحام خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہیکر کی جانب سے لیک کی گئی مبینہ نئی آڈیو پر طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پنجابی زبان میں لکھا ہے کہ ’وڈا آیا مولوی! ہُن آرام ای‘۔
وڈا آیا مولوی!
— Reham Khan (@RehamKhan1) October 7, 2022
ہن آرام ای ۔#پانچ_تو_میں_خرید_رہا_ہوں pic.twitter.com/VAQRZX45Ke
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق نئی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، اس آڈیو میں عمران خان چالیں چلنے کا ذکر کر رہے ہیں۔
سامنے آنے والی اس تازہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔