پارلیمنٹ میں تقریر ، پی ٹی آئی عارف علوی سے ناراض ؟

Oct 07, 2022 | 14:38:PM
 پارلیمنٹ میں تقریر ، پی ٹی آئی عارف علوی سے ناراض ؟
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) صدر مملکت  عارف علوی کے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران حکومتی بنچ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی ارکان بھی غیر حاضر رہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر مشترکہ اجلاس سے جمعرات کو  خطاب کیا اور اس موقع پر حکومتی بنچز تقریباً خالی پڑے رہے ۔ صدر کی تقریر  کے دوران پی ٹی آئی ارکان بھی اسمبلی سے غیر حاضر دکھائی دیے ، 442 ارکان کے ایوان میں صرف 14 اراکان موجود تھے۔ 

ضرور پڑھیں : پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی گرفتار

صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا ہوتا رہا ،اسمبلی سے باہر  آ کر  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ’’ صدر نے یہ اسمبلی توڑ دی تھی اب اسی اسمبلی میں تقریر کررہا ہے ان کو شرم آنی چاہیئے ‘‘اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’’اس صدر نے آئین توڑا تھا اس لئے ہم اس کی تقریر نہیں سن سکتے ‘‘