ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہوگا،رمیز راجہ

Oct 07, 2021 | 18:26:PM
رمیز راجہ بریفنگ
کیپشن: رمیز راجہ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیزراجہ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پرامید ہیں۔دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابط کو بریفنگ دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہاکہ پرامید ہیں کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق ہی ہوگا ، آسٹریلیا پربھی دباؤ پڑا ہے کیونکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ پر مقدمہ نہیں کر سکتے، انہیں سکیورٹی وجوہات پر چھوٹ مل سکتی ۔
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ہماری پچز اور کوچنگ ٹھیک نہیں ، ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا ،اگر ہماری کرکٹ اکانومی اچھی ہوتی تو شاید انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا رویہ ایسا نہ ہوتا ،ہم ایشین بلاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، پاکستان بورڈ کوآئی سی سی کی فنڈنگ پچاس فیصد اور انڈیا کو 90فیصد آتی ہے ،ڈومیسٹک کرکٹرز کی تنخواہ میں ایک لاکھ اضافہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹرز کو سالانہ 40 لاکھ روپے دینگے،پی سی بی کرکٹرز کی تنخواہوں کےلئے سپانسرز ڈھونڈ رہا ہے،اب کسی کرکٹر کو رکشہ نہیں چلانہ پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ سکول کرکٹ پچھلے کچھ سالوں سے بیٹھ گئی،ہم اپنی کرکٹ کو بیچنے کی کوشش کرتے ہیں،ہماری سکول کرکٹ کو چار بینک اٹھانے کو تیار ہیں،ایک بڑے انویسٹر نے کہا ہے کہ انڈیا سے میچ آپ جیت جائیں تو بلینک چیک تیار پڑا ہے،بہت کچھ تیار پڑا ہے آپ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اربوں روپے اس ٹیم اور کوچز کے لیے خرچ کیا گیا،بابر اعظم اینڈ کمپنی کو بھی کہا ہے کہ آپ کو ایک موڑ مڑنا پڑے گا،ان کی سکلز پر کام ہونے والا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ورلڈ کپ میں ساری قوم ساتھ ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کو دورہ پاکستان منسوخ کرنا مہنگا پڑگیا۔مستعفی ہوگئے