ایرانی جنرل کے قتل پر عمران خان نے خوشی منائی، ڈونلڈ ٹرمپ کا انکشاف

Nov 07, 2023 | 18:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  اور سابق وزیر  اعظم عمران خان پر گاہے بگاہے مختلف الزامات لگتے رہے ہیں ، جن میں سے بہت سے سنگین نوعیت کے بھی ہیں وہ تمام الزامات ان کے حریف سیاستدانوں کی جانب سے لگائے  جاتے رہے ہیں البتہ اب کی بار  ان کے دوست سمجھے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حیران کن انکشاف کیا ہے ۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الیکشن کمپین میں تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے  2 نومبر کو ٹیکساس میں اپنی صدارتی مہم کی ریلی کے دوران ایرانی ریولیوشنری گارڈ کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے حوالے سے تشویشناک گفتگو کی ، ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق عمران خان نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے مرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہُوئے کہا کہ جب میں نے قاسم سلیمانی کی موت کا سنا تو یہ  میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا،  عمران خان نے کہا جب میں نے سنا  قاسم سلیمانی مارا گیا ہے تو میں آفس سے نکلا اور گھر چلا گیا اور ایک ہفتے تک اپنے گھر میں ہی رہا،عمران خان نے کہا کے یہ میری زندگی میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔ 

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے بظاہر امریکہ کی غلامی سے نجات حاصل کرنے والا شخص امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ  جنرل قاسم سلیمانی کے قتل پر خوشیاں منا رہا تھا ،اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے ایک طرف امریکا نوازی اور  دوسری طرف عوام کو بہکانے کے لئے اُسی امریکہ سے حقیقی آزادی کا سیاسی نعرہ لگایا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں :’’ہنڈا ‘‘نے پلانٹ کی بندش میں توسیع کر دی