پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست

Mar 07, 2024 | 18:45:PM
پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 5وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )9کے24ویں  میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلا ت کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کراچی کنگز  نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوور میں 7 وکٹ پر 150 رنز بنائے، کیرون پولارڈ  نے 39 اور جیمز ونس نے 29 رنز کی اننگز کھیلی، ٹم سیفرٹ  نے26 اورکپتان شان مسعود نے 10 رنز  بنائے،ان کے علاوہ محمد نواز  5 اور  شعیب ملک ایک رن  بناسکے، عرفان خان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز  نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور 19ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کر لیا ، کنگز کی جانب سے شاداب خان نے 34 اور سلمان آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی ،کراچی 8 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔ 

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پچ اچھی لگ رہی ہے موسم بھی کافی بہتر ہے ، گزستہ روز بھی بچ اچھی تھی لیکن ہم برا کھیلے ، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ،نسیم شاہ ، رومان رئیس اور جارڈن کاکس کو آرام دیا گیا ہے ،میتھیو فورڈ ، حیدر علی اور  ٹائمل ملز کو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹیڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود کا کہنا تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ہم پہلے اف مرحلے کے بہت قریب ہیں لیکن اچھا کھیلنا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپے نے ڈالر کو پچھاڑ دیا