وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا

Mar 07, 2024 | 10:17:AM
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

لاہورمیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن اسکالر شپ اور آئی پیڈ اسکیم کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہارِ ناپسندیدگی کرتے ہوئے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا۔

مریم نواز نے سکالر شپ سکیم کا از سرِ نو جائزہ لے کر مرتب کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لیے سٹوڈنٹ سروے کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیل پیداوار کی کٹوتی میں مزید 3 ماہ تک توسیع دینے کا اعلان

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اور لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے، پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیلڈ بیک بہت ضروری ہے، شعبہ تعلیم کو بے مقصد اور بے سمت نہیں ہونا چاہیئے، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائےگا۔

دوسری جانب ٹریفک کے حصول کیلئے پرعزم وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات  کے بعد خصوصی احکامات پر الائیڈ محکموں کے افسران کی بیٹھک نے  رکھ لی۔سی ٹی او  عمارہ اظہر کی زیرصدارت ٹاؤن پلاننگ افسران کی بیٹھک  میں ٹیپا کارپوریشن اور پارکنگ کمپنی موجود تھی،میٹنگ میں موثر ٹریفک انتظامات بارے احکامات پر سفارشات کو زیربحث لایا گیا،افسران کی بیٹھک میں لانگ ٹرم اور شارٹ ٹرم منصوبوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
سی ٹی او لاہور  عمارہ اظہر  نے 31 مقامات پر فوری عارضی تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دیدی،عمارہ اظہر نے کہا کہ شہر بھر میں 82 مقامات پر روڈ انجینئرنگ ، ری ڈیزائننگ کو فوری بہتر بنایا جائے، شہر میں 28 مقامات پر ٹریفک جام کی وجہ گڑھے اور خستہ حال روڈز ہیں،محفوظ سفر اور آگاہی کیلئے 161 مقامات پر وارننگ و آگاہی بورڈز لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ون وے کے حوالے سے 88 مقامات انتہائی اہم، فوری ٹائر کلرز لگائے جائیں، شہر میں غیر ضروری کٹس اور یوٹرنز کو فوری بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،سی ٹی عمارہ اطہر کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کو فوری ہٹایا جائے گا، شہریوں کو ٹریفک کی وجہ سے کوئی دشواری، پریشانی نہیں ہونی چاہیے،ہم نے شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔