پشاور زلمی کی زور دار بیٹنگ، لاہور قلندرز کیلئے 208 رنز کا ہدف

Mar 07, 2023 | 15:13:PM
پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے  23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208 ہدف دے دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور  قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان  کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔صائم ایوب نے 36 گیندوں 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں ، کپتان بابر اعظم 50محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 رومن پاول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پشاور زلمی کی پوری ٹیم  مقررہ اوورز میں  207 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 2، حارث رؤف نے 2 اور کپتان شاہین شاہ آٖفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم بھی  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھاکہ ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے شاویز کو شامل کیا ہے،کوشش کریں گے کہ پشاورزلمی کو 150 رنزتک محدود کریں ۔

پی ایس ایل کے  پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز  7 میچ کھیل کر 6  میں فاتح ہوئے جبکہ پشاور زلمی نے 6 میچز کھیل کر 3 جیتے ہیں۔